سیاست کو انویسٹرز سے آزاد کرانے کیلئے جدوجہد کی ضرورت‘ رؤف ساسولی 

ملتان (سپیشل رپورٹر) جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل بلوچ رہنما رؤف خان ساسولی نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر انتہائی سنجیدگی کی ضرورت ہے عام وزیر وں، مشیروں کی بجائے سنجیدہ سیاستدان اور خارجہ امور اس پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ افغانستان کی صورتحال ابھی واضح دکھائی نہیں دے رہی ہے اندرونی گلے شکوے ضرور لیکن ملک مضبوط ہے،سیاست کی اصل خرابی کے ذمہ دار انویسٹرز ہیں اور یہ تینوں بڑی جماعتیں انویسٹرز کے نرغے میں ہیں یہاں تک کہ بلوچستان کی علاقائی جماعتیں بھی مالداروں کے نرغے میں ہیں انویسٹرز ہر حکومت میں اپنی فرمائشیں پوری کرتے ہیں اور مہنگائی بڑھتی ہے سیاست کو مالدار انویسٹرز سے آزاد کرانے کے لئے جدوجہد کی ضرورت ہے ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔

ای پیپر دی نیشن