افغان ویمنز کرکٹ ٹیم پر پابندی کا امکان ‘آئی سی سی کے تحفظات

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) طالبان کی طرف سے افغان ویمنز کرکٹ ٹیم پر پابندی کا خطرہ ‘انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیم کے مستقبل کے حوالے سے تحفظات کااظہار کر دیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق طالبان کے کلچرل کمیشن کے ڈپٹی ہیڈ احمد اللہ واثق نے کہا ہے کہ ویمنز کرکٹ ٹیم کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ایک انٹر ویو میں ان کا کہناتھا کہ خواتین کیلئے کھیلوں میں شرکت ضروری نہیں ہے ۔ میرے خیال میں خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رد عمل میں کہا ہے کہ افغانستان میں مذہبی اور ثقافتی چیلنجز کے باوجود خواتین کی کرکٹ کے فروغ پر بہت کام کیا گیا ہے ‘جب سے افغانستان2017ء میں آئی سی سی کا مکمل رکن بنا ہے کھیل میں کافی ترقی ہوئی ہے ۔ افغانستان میں بدلتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ‘خواتین کو کرکٹ کھیلنے سے روکنے پر تحفظات ہیں ۔ پابندی سے کھیل کی ترقی پر برا اثر پڑے گا۔ صورتحال پر آئی سی سی کی آئندہ بورڈ میٹنگ میں بات کی جائے گی ۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق تمام مکمل رکن ممالک کی مردوں کیساتھ ساتھ خواتین کی ٹیم بھی ضروری ہے تب ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکتے ہیں ۔ افغان خواتین ٹیم پر پابندی سے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ اور ٹیسٹ سٹیٹس بھی خطرے میں پڑ جائیگا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...