لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان شاہد آفریدی نے متوقع چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو مشورہ دیا کہ وہ مخلص اور پیشہ ور لوگوں کو قریب کریں۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے منتخب ٹیم حیران کن ہے، 2 سے 3 کھلاڑیوں کا نہ ہونا اور کچھ کھلاڑیوں کا ہونا ضروری تھا، ٹیم کے انتخاب میں سلیکشن کمیٹی کا بڑا کردار ہوتا ہے۔ اْ مید ہے رمیز راجہ کے آنے سے کچھ بہتری آئیگی کیونکہ وہ ایک عرصے سے کرکٹ کے قریب ہیں لیکن کام رمیز بھائی نے نہیں ان کی ٹیم نے کرنا ہے اس لیے رمیز بھائی کو مشورہ ہے مخلص اور پیشہ ور لوگوں کو قریب کریں۔
رمیز بھائی مخلص ‘پیشہ ور لوگوں کو قریب کریں : شاہد آفریدی کا مشورہ
Sep 09, 2021