بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو چوتھا  ٹی ٹونٹی ہرا کر سیریز جیت لی 

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے چوتھے میچ میں6وکٹوں سے شکست دے کر تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔ مہمان کیوی ٹیم صرف 93رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ صرف تین کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے ۔ ول ینگ 46رنز بناکر نمایاں رہے ۔ مستفیض الرحمان اور نسیوم احمد نے چار چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ میزبان بنگال ٹائیگرز نے ہدف آخری اوورمیں چار وکٹوں کے نقصان پر پور ا کرلیا ۔ محمد نعیم نے 29رنز بنائے ۔ کپتان محمود اللہ 43رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ اعجاز پٹیل نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

ای پیپر دی نیشن