قتل اور دیدہ دلیری‘ مجرموں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے: عبد الرشید کھوسو

Sep 09, 2021

نواب شاہ(بیورورپورٹ)قاضی احمد  کے رہائشی عبدالرشید کھوسو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور میرے رشتہ داروں کے ساتھ ظلم و بربریت کا نوٹس لیتے ہوئے ہمیں انصاف و تحفظ دیا جائے گزشتہ دنوں نواز کھوسو۔سجن کھوسو و دیگر ملزمان نے میرے کزن اشفاق کھوسو کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے واقعہ کا مقدمہ تھانہ پر درج ہے پولیس سیاسی دباؤ پر روایتی بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے میرے کزن مقتول اشفاق کے قتل کیس میں فریادی مٹھو کھوسو والے سادہ لوگ ہیں میں اپنے مقتول کزن کے خون سے انصاف کی خاطر ان لوگوں کی ہر ممکن رہنمائی کر رہا ہوں جس پر ملزمان پارٹی کے افراد میری جان کے دشمن بن گئے ہیں مجھے خاموش رہنے اور قتل کے مقدمہ سے دستبردار کرانے کے لئے دباؤ ڈالتے رہے ہیں میرے انکار مشتعل افراد نے سنگین دھمکیاں دیں مجھے خوف زدہ کرنے کیلئے میرے گھر پر ہوائی فائرنگ کی میں مدد کیلئے پولیس کے پاس گیا مگر میری فریاد پولیس نے نہیں سنی اب مجھے کہا جارہا ہے کہ شہر چھوڑ کر بھاگ جائو۔

مزیدخبریں