شہادت حضرت سیدہ سکینہ بنت الحسین  کے سلسلہ میں مجالس کا اہتمام

Sep 09, 2021

کوئٹہ( این این آئی) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے صدر انجینیئر ہادی عسکری نے قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کردہ عشرہ شہیدہ زنداں بسلسلہ شہادت حضرت سیدہ سکینہ بنت الحسین  کے موقع پر27محرم تا6صفر صوبہ بھرمیں مجالس عزا ماتمی شبیداریوں کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں، ارباب اقتدارنیشنل ایکشن پلان پر سختی کیساتھ عمل درآمد کریں اسی میں ملک و قوم کے پر امن مستقبل کا راز پوشیدہ ہے ، کالعدم گروپو ں کو آہنی شکنجے میں جکڑیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹی این ایف جے کے صوبائی کنٹرول روم محرم کمیٹی عزاداری سیل میں عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تاریخ انسانی کی سب سے بڑی توہین رسالت میدان کربلا اور کوفہ و شام کے بازاروں و درباروں میں کی گئی۔

مزیدخبریں