کوئٹہ : ڈیری مالکان دودھ دہی کی قیمتیں بڑھانے کیلئے پر تولنے لگے 

کوئٹہ(پی پی آئی) کوئٹہ میں ڈیری مالکان نے دودھ دہی کی قیمتوں میں 20 روپے کا اضافہ کر کے شہریوں پرمہنگائی کا ایک اور بم گرانے کی تیاری کر لی۔کوئٹہ میں ڈیری فارمرز نے گائے بھینسیں اور چارا مہنگا ہونے کے سبب دودھ دہی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا، آنے والے دنوں میں فی لیٹر دودھ کی قیمت 15 سے 20 روپے اضافہ کر دیا جائے گا، ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے لائیو اسٹاک سے تھوک کا نیاریٹ 127 روپے لے لیا ہے اب محکمہ انڈسٹریز اور انتظامیہ نے ریٹ فائنل کرنا ہے۔کوئٹہ میں یومیہ دودھ کی کھپت تقریبا 6 لاکھ لیٹر ہے جن میں سے ڈیری فارمرز 2 لاکھ سے 3 لاکھ لیٹردسیتاب ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...