گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کی گہماگہمی عروج پر پہنچ گئی 10 وارڈ میں 95 امیدوار سیاسی پنجاآزمائی کرینگے 59ہزار 280 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے دس وارڈز میں41 پولینگ اسٹیشن بنائے جائیں گے تحریک انصاف اور ن لیگ میں کانٹے دار مقابلے متوقع ہے جبکہ آزاد امیددوار بھی اپنے مخالفین کو چت کرنے کیلئے سرگرم ہیں حلقے کو سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں نے اپنے اپنے بینرز اور فلیکسزسے سجادیا۔کنٹونمنٹ بورڈ کے حلقہ میں کل ووٹرز میں31 ہزار 505 مرد و اور 27 ہزار 775 خواتین شامل ہیں۔ مجموعی طور پرکنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں 108 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن میں سے13 امیدوار دستبردار ہوگئے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے تمام 10 وارڈز میں امیدواروں کو ٹکٹس جاری کئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی اور ق لیگ نے 4,4 امیدوار میدان میں اتارے ہیں وارڈ نمبر1 میں ٹوٹل ووٹر کی تعداد 8108ہے جن میں مرد ووٹر 4557جبکہ خواتین ووٹر کی تعداد 3551ہے وارڈ نمبر 2میں ٹوٹل ووٹر کی تعداد 6570ہے جن میں مردووٹر3530جبکہ خواتین ووٹر کی تعداد3040ہے وارڈ نمبر3 میں ٹوٹل ووٹر کی تعداد8949ہے ۔