اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ غلام مصطفی جٹ کا واٹرسپلائی سکیم کا معائنہ

فتح جنگ  ( نامہ نگار) چند روز قبل چیئرمین شکایات سیل وزیر ااعلیٰ پنجاب محمد اکبر خان تنولی کی ٹی ایم اے میں منعقدہ کھلی کچہری میں شہریوں نے پانی کے بحران اور واٹر سپلائی سکیم بارے شکایات سے متعلق انھوں نے اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ اور پبلک ہیلتھ کے آفیسر ز کو شہریوں کی دیرینہ پریشانی کو ختم کر نے کی بابت ضروری ہدایات دیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی جٹ نے ایکسیئن پبلک ہیلتھ محمد ریاض ،پی ٹی آئی صدر ملک کامران خاکی کے ہمراہ اربن واٹر سپلائی سکیم کا معائنہ کیا اس موقع پرایس ڈی او پبلک ہیلتھ محمد آصف،ایم او آئی محمد فیضان ،سب انجینئر خرم علی ، متین ملک ،حاجی فضل خان،خضر حیات اور طارق قادری بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن