دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 22کروڑ25لاکھ16 ہزار512ہوگئی

دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسزکے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 9 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 22کروڑ25لاکھ16 ہزار512ہوگئی ہے۔امریکہ 4کروڑ4 لاکھ 56ہزار683 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ30لاکھ 96ہزار718 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ9لاکھ 28ہزار8 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 71لاکھ27ہزار630، روس میں 69 لاکھ64ہزار595، فرانس میں 69لاکھ44ہزار797 اور ترکی میں 65لاکھ 66ہزار538 تک پہنچ گئی ہے۔ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 52لاکھ15ہزار332 اور ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 52لاکھ10ہزار978 تک پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...