امریکا میں گزشتہ سال کے آخر تک کووڈ ۔19 سے متاثر ہو نے والوں کی حقیقی تعداد 10 کروڑسے زیادہ تھی جو اس وقت کے سرکاری اعدادو شمار 2 کروڑ سے پانچ گنا زیادہ ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے کولمبیا یونیورسٹی کی نئی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دسمبر 2020 تک امریکا کی تمام کمیونیٹیز میں متاثرہ افرادکی تعداد کا تخمینہ لگایا گیاہے ۔انہوں نے 3 ہزار 142 امریکی کانٹیز اور بڑے میٹروپولیٹن علاقوں میں پائے جانے والے اور پتہ نہ چلنے والے کورونا وائرس کیسز کی تعداد کے بارے میں موجودہ قومی ڈیٹا سے آغاز کیا، اس کے بعد انہوں نے بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز(سی ڈی سی)سے ان لوگوں کی تعداد کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جنہوں نے ایس اے آر ایس ۔ سی او وی ۔2کے خلاف اینٹی باڈیز کے لیے مثبت تجربہ کیا ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈائریکٹر فرانسس کولنس نے بلاگ پوسٹ میں سائنسی جریدے نیچر میں شائع مطالعے کے حوالے سے بتایا کہ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال کے اواخر میں امریکا میں کووڈ۔19 کے کیسز کی تعداد 20 ملین سے تجاوز کر گئی تھی ۔