7ستمبر کے دن کو قومی سطح پر منایا جائے: مولانا مفتی منیر احمد

Sep 09, 2022


کہروڑپکا (نیوز رپورٹر)  ختم نبوت کے قانون میں کسی قسم کی ترمیم برداشت نہیں کریں گے امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا مفتی منیر احمد، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کہروڑ پکا کے زیر اہتمام 7 ستمبر کے حوالے سے ایک پروقار ریلی کا انعقاد کیا گیامولانا مفتی منیر احمد ریحان جنرل سیکرٹری محمد امیر ساجد نے خطاب کرتے ھوے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 7ستمبر کے دن کو قومی سطح پر منایا جائے  14 اگست ہماری نظریاتی تحفظ کا دن ہے اسی طرح  7ستمبر ہمارے عقائد کے تحفظ کا دن ہے اس لیے اسے قومی سطح پر منایا جانا چاہیے، ریلی تحفظ ختم نبوت دفترسے چاندنی چوک, غوثیہ چوک ,امیر ملت چوک ,حفظ القرآن چوک ,سے ہوتی ہوئی بخاری چوک پہنچی جہاں مقررین نے خطاب کیا، قاری محمد اقبال  مقررین  میں مولانا محمدبن عبدالرحمن  مولانا حبیب الرحمن مدنی مولانا محمدد الحق نعمانی مولانا ناصر نوازنے بھی  خطاب کیا ریلی میں شامل شرکا وسیم احمد بھٹی محمد عبداللہ اکرام حسن اور میو نسپل کمیٹی کے اہکار وں نے ریلی کے تمام روڈ کو کلیئر کروایا۔

مزیدخبریں