انشورنس کی رقم فوراًادا کی جائے:پینشنرز ایسوسی ایشن

Sep 09, 2022


خانیوال(نیوز رپورٹر) پینشنرز ایسوسی ایشن (ریٹائرڈ ملازمین)خانیوال کا ماہانہ اجلاس منعقد ہواجس میں وفاقی اور صوبائی محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین محمد اکمل خان سیال، محمد اسلام آسی،غلام رسول بٹ،رشید شاہد،نجم الدین،نعیم بٹ،سلیم بٹ،چوہدری غلام سرور،شیخ بہادر علی،اشفاق احمد،ظہور احمد،سنگار خان ڈاہا،محمد رمضان شورکوٹ شیخ بشیر احمد،الطاف الرحمٰن کبیروالا سے ملک خادم حسین، کوثر محمد،محمد اشرف نذیر احمد بھٹی محمد منشا سجاد حیدر اور محمد افضل،میاں چنوں سے اللہ دتہ، محمد ارشد عبدالشکور اور اعجاز احمد،تلمبہ سے مظہر حسین، مظہر حیدری،امتیاز حسین کھرل،رانا محمد ایوب،عبدالحکیم سے عبدالمجید نصرت علی  نے شرکت کی ریٹائرڈ ملازمین نے کہا حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کے بھرتی آرڈر جاری نہ کیے، ایمپلائی سن کوٹہ کے بذریعہ NTS پیپرز لیئے فزیکل ٹیسٹ بھی لیا گیا جس پر آج تک عملدرآمد نہیں ہوا اور نہ ہی آرڈر جاری کیے گئے،اسی طرح میرج گرانٹ کے سلسلہ میں جنرل منیجر پیپکو لاہور نے 2 اگست 2018 کو لیٹر جاری کیا اور بعد ازاں میپکو ملتان نے بھی میرج گرانٹ لیٹر جاری کیا مگر افسوس کا مقام کی آج تک اس پر عمل درآمد نہ ہوا ریٹائرڈ واپڈا ملازمین نے حکومت سے مزید مطالبہ کیا  انشورنس کی رقم  فورا ادا کرے ، پنشن ، میڈیکل الاؤنس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے۔

مزیدخبریں