ملتان ( سماجی رپورٹر) متحدہ میلاد کونسل کے چیئرمین علامہ خواجہ شفیق اللہ صدیقی البدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فروغ میلاد اورجلوس ہائے میلاد کا تحفظ ہمارا مشن ہے جس کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں۔متحدہ میلاد کونسل میں جوق درجوق تنظیمات اورشخصیات کی شمولیت اس کی مقبولیت کا ثبوت ہے،ناموس رسالت اورناموس صحابہ واہلبیت ہمارے ایمان کا حصہ ہیں،اس سال تمام جلوسوں کو تحفظ ختم نبوت سے منسوب کیا جائے گا،ہم جلوس ہائے میلاد کے مسائل کو حل کروانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔سرکاری انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ میلادالنبی کے جلوسوں کے بہترین انتظامات کیلئے سرکاری سطح پر فنڈز مختص کرے۔ اجلاس میں متحدہ میلاد کونسل کے بانی رکن الدین حامدی،راؤ عارف رضوی،پیر افضل فرید چشتی،علامہ توفیق حامدی،پیرذیشان سیفی،علامہ مفتی سعیداختر،پیر مظہر صدیق چشتی،پیرقاری غلام جیلانی نقشبندی،علامہ صدام حسین سلطانی،محبوب علی قادری،شفقت طلال تاشفین،ملک امجد بھٹہ،مفتی غلام مختار سواگ،استاد قاری اللہ بخش،پیر مظہر شاہ نقیبی،سجاد مغل،رمضان سہروردی،عبدالحمید بدری، احسان علوی،اوردیگر نے شرکت کی۔