مہنگائی، بیروزگاری کیخلاف آل پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کا احتجاج 

Sep 09, 2022

لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ بجلی واپڈا کے کارکنوں نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام ملک بھر میں ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کم کرانے اور محکمہ بجلی کے لائن سٹاف کی کئی سال سے بھرتی نہ ہونے پر آئے دن لائن مین کے دوہرا کام کی وجہ سے المناک حادثات روکنے اور یونین اور انتظامیہ کے معاہدہ کے مطابق لیسکو ملازمین نے ڈیوٹی پروفت شدہ ملازمین کے لواحقین کیلئے ضمانت شدہ فیصلوں پر عمل کرانے کیلئے زبردست مظاہرہ کیا ۔محنت کشوں نے قومی پرچم اور اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے ۔بختیار لیبر ہال لاہور سے سینکڑوں کارکنوں کا احتجاجی جلوس نکالا مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد جنرل سیکرٹری نے وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر برائے توانائی حکومت پاکستان کو یاد دلایا کہ محکمہ بجلی میں سٹاف کی شدید کمی اور کام کی روز افزوں زیادتی کی وجہ سے ایک سال میں 38 لائن مین کام پر شہید ہو چکے ہیں ۔

مزیدخبریں