تحفظ ختم نبوت ﷺ ریلی: 7ستمبر کا دن قادیانیوں کے حوالے سے فیصلہ سنہری حروف میں لکھا جاتا ہے:مولانا منیر احمد ریحان


کہروڑپکا (خبرنگار) تحفظ ختم نبوت ﷺ ریلی ۔نبی مکرم ﷺ کی ذات تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔آخری نبی ہیں ان خیالات کااظہار امیر عالمی مجلس  ختم نبوت ﷺ مولانا منیر احمد ریحان نے ریلی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 7ستمبر کو قادیانیوں کے حوالے سے جو فیصلہ کیا گیا اسے سنہری حروف میں لکھا جاتا ہے ۔دنیامیں حضور اکرم ﷺ کے بعد نہ کوئی نبی آیا ہے نہ کوئی آئے گا ۔ریلی میں ساجد امیر ،مولانا مفتی محمد بن عبدالرحمن و دیگر نے بھی گفتگو کی ریلی چوک بخاری سے شروع ہو کر چاندنی چوک غوثیہ چوک چوک حفظ القرآن سے ہوتی ہوئی چوک بخاری میںختم  ہوئی شرکا ء نے بینر اورکتبے اٹھا رکھے تھے ۔

ای پیپر دی نیشن