لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے کہا کہ جبری گمشدگیوں کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔کمیشن کوئٹہ میں جبری طور پر لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ اور وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ اور غربت کے خاتمے کی وزیر شازیہ مری کے درمیان حالیہ ملاقات کا خیرمقدم کرتا ہے۔ یہ ملاقات اگرچہ ایک مثبت پیش رفت تھی تاہم ایچ آر سی پی سمجھتا ہے کہ جبری گمشدگیوں کے متاثرین کی بحفاظت بازیابی کے لیے صرف یکجہتی کا اظہار کافی نہیں بلکہ اِس مقصد کے لیے ٹھوس اقدام کرنا ہو گا، ایک شفاف اور مؤثر طریقہ کار کے ذریعے مجرموں کی نشاندہی کی جائے اور اْن کا محاسبہ کیا جائے۔
جبری گمشدگیوں کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے: پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق
Sep 09, 2022