اساتذہ کو ترقیاں دینے کیلئے  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو  اجلاس طلب کرنے کی ہدایت 

لاہور(سپیشل رپورٹر)سکول اساتذہ کو ترقیاں دینے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو اجلاس طلب کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ پنجاب بھر میں 50 ہزار سے زائد اساتذہ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن جبکہ لاہور بھر میں 4500 اساتذہ کی ترقیاں التواء کا شکار ہیں۔اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کواساتذہ کی پروموشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کی فوری پروموشن کرکے محکمہ کو رپورٹ بھجوائیں۔

ای پیپر دی نیشن