لاہور ( خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحریک امن کے انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا جس کے تحت مولانا ملک شاہ احمد خان مرکزی چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔سیکرٹری جنرل ودیگر کابینہ کا انتخاب اگلے مرحلے میں ہوگا۔اس موقع پر آئندہ 6 ماہ پاکستان تحریک امن کی رکنیت سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نومنتخب چیئرمین اور تحریک پاکستان کے کارکن مولانا ملک شاہ احمد خان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب میں احسن اقدامات کیے ہیں۔نکاح نامہ میں ختم نبوت کا خانہ،سرکاری دفاتر میں نماز کے لیے باقاعدہ وقفہ اور سود کے متعلق سزاوں کے فیصلے قابل تحسین ہیں۔قوم کو آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی اور عمران خان کو سپورٹ کرنا ہوگا۔