سیلاب زدگان کی مدد‘ ورلڈ بنک 300  ملین ڈالر رقم کے استعمال کو دوبارہ ترتیب دے گا 


واشنگٹن (این این آئی) سیلا ب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے میں پاکستان کو مدد دینے کے لئے ورلڈ بنک ملک میں جاری سرگرمیوں اور اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کو ازسر نو مرتب کرے گا۔ اس حوالے سے بنک تین سو ملین ڈالر کی رقوم کے استعمال کو بھی دوبارہ سے ترتیب دے گا تاکہ یہ رقم سیلاب زدگان کی مدد کے لئے برؤے کار لائی جا سکے۔ واشنگٹن میں سفیر پاکستان مسعود خان کی ورلڈ بنک کے نا ئب صدر مارٹن ریزر سے ملاقات ہوئی جس میں سفیر پاکستان نے ورلڈ بنک کے نائب صدر اور انکی ٹیم کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کی شدت سے آگاہ کیا۔ سفیر پاکستان نے وفد کو بتایا کہ حالیہ سیلاب سے پاکستان میں 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب ہے۔ ورلڈ بنک پاکستان کا مضبوط ترقیاتی شراکت دار رہا ہے۔ پاکستان 1950 سے ورلڈ بنک کا رکن رہا ہے۔ اس وقت سے لیکر اب تک ورلڈ بنک کی جانب سے پاکستان کو چالیس ارب ڈالر فراہم کیے جا چکے ہیں۔ ورلڈ بنک کے نائب صدر مارٹن ریزر سے ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں1 فیصد سے بھی کم حصہ ڈالنے کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔سفیر پاکستان نے کہا کہ حالیہ آفت کے بعد سے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی پر از سر نو نظرثانی کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی حکمت عملی ' تخفیف اور موافقت' سے تبدیل کر کے ' پیشگی تیاری اور اپنی اصل حالت پر واپس آنے کی صلاحیت پیدا کرنے' کی طرف کرنا ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...