لاہور (نامہ نگار) آئی جی پولیس نے 16 ڈی ایس پیز کے تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق تصور علی ایس ڈی پی او سٹی جھنگ، عثمان حیدر ڈی ایس پی اینٹی رابری کوتوالی لاہور، فرخ سہیل ایس ڈی پی او نور پور تھل خوشاب، غلام دستگیر کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کے سپرد، ندیم یاسین ایس ڈی پی او شیرگڑھ نارروال، ایاز محمود کی خدمات ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کے سپرد، فاروق احمد ڈی ایس پی آر آئی بی گوجرانولہ، محمد اشرف ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اوکاڑہ، ظفر اقبال ڈی ایس پی عیسیٰ خیل میانوالی، حسن محمود کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے سپرد، محمد اسلم ایس ڈی پی او صدر پاکپتن، آصف علی کوڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ٹوبہ ٹیک سنگھ، عقیل عباس کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز جہلم، ذوالفقار علی ایس ڈی پی او پنڈ دادنخان جہلم، رفاقت علی ایس ڈی پی او کوہالہ راولپنڈی جبکہ ظاہر سکندر کو ایس ڈی پی او وارث خان راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔