لاہور (خبر نگار) پنجاب اسمبلی میں لڑائی جھگڑا، ڈپٹی سپیکر پر تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں اہم پیش رفت۔مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال فاروق تارڑ کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے لیگی ایم پی اے کی عبوری ضمانت 14 ستمبر تک توسیع کر دی۔