کرونا ، مزید 174افراد شکار ، نیو یارک پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک کی پابندی ختم 

Sep 09, 2022


اسلام آباد؍ واشنگٹن (خبر نگار+ این این آئی) قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے 14ہزار208 ٹیسٹ کیے گئے ، مثبت کیسز کی شرح 1.22 فیصد رہی۔  گزشتہ روز این آئی ایچ  کے مطابق 174 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے۔ مثبت  شرح 1.22 فیصد رہی ہے جبکہ  119 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ لاہور میں 952 ٹیسٹ جن میں سے 38  افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ  شرح 3.99 فیصد رہی، ایبٹ آباد میں 107ٹیسٹ میں سے 5 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور  شرح 4.67 فیصد رہی، پشاور میں783  ٹیسٹوں میں سے 35  افرادکے ٹیسٹ مثبت آئے اور  شرح 4.47 فیصد، اسلام آباد میں1604 ٹیسٹ جس سے16 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور  شرح 1 فیصد رہی۔ کراچی میں 2635 ٹیسٹوں میں سے 20  افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 0.76 فیصد رہی۔ دوسری جانب امریکا کے شہر نیویارک میں پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک کی پابندی ختم کر دی گئی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرینوں اور بسوں میں اب ماسک پہننا ضروری نہیں ہوگا۔ نیویارک میں پبلک ٹرانسپورٹ میں کرونا وائرس کے سبب ماسک کی پابندی 28 ماہ سے عائد تھی۔

مزیدخبریں