سازشی عناصر عمران کی عوامی حمایت سے خوفزدہ ہیں: عمر چیمہ 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے سیاست سے بالا تر ہو کر کام کرنے کا بیان منافقت کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بزدل اور سازشی عناصر عمران خان کی عوامی حمایت سے خوف زدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولہ اقتدار سے چمٹے رہنے کے لئے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ کابینہ اور ہمارے ارکان اسمبلی عمران خان کی قیادت پر اعتماد رکھتے ہیں اور ان کی جدوجہد کے سپاہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ہر سازش کو اللہ تعالی کی مدد اور عمران خان کی قیادت میں شکست دیں گے۔ پنجاب کابینہ کے ارکان عمران خان سے یکجہتی کے لئے اسلام آباد گئے۔ عوام کی طاقت سے جمہوریت کو بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ مشیر اطلاعات نی کہا کہ جمہوریت کے دعویدار ہی جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...