چوہنگ: 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کی خاتون سے مبینہ زیادتی، گرفتار، 2 معطل 

Sep 09, 2022

لاہور (نامہ نگار) چوہنگ کے علاقے میں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3افراد نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تینوں  کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں قاری حسن نامی شخص نے(ص) نامی خاتون کو ورغلاء کر ایل ڈی اے ایونیو بلایا اور دو پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس ترجمان  نے کہا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا جا چکا ہے جبکہ گرفتار ملزمان قاری محمد حسن، پولیس اہلکار ارسلان اور احمد علی کو گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے آپریشنزافضال احمد کوثر نے کہا کالی بھیڑوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈاکٹر رضا تنویر نے کہا  متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا جا چکا ہے۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے بھی واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث ملزموں  کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ تھانہ ہنجروال کی پولیس چوکی نیاز بیگ نے دس سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم ثاقب کو گرفتار کر لیا ہے۔ مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔ مناواں پولیس نے بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے تین ملزموں عنصر، خرم شہزاد اور عبداللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچے کو ورغلا پھسلا کر ایک دکان کے اندر لے گئے اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے متاثرہ بچے کے چچا جمشید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ فیصل آباد خاتون، ماموں کانجن میں سابق کونسلر نے لڑکے اور اوباش نے کسووال میں بچے کو نشانہ بنایا۔

مزیدخبریں