عمران کے قول و فعل میں تضاد ‘پی ٹی آئی ایم پی اے فہیم احمد کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان 

Sep 09, 2022

پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپی کے  میں تحریک انصاف کو دھچکا، حلقہ پی کے 72پشاور 7سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی انجینئر محمد فہیم احمد نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ رکن صوبائی اسمبلی نے کہا موجودہ رہنماؤں کی قیادت میں مزید کام نہیں کر سکتے کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا پی ٹی آئی کے 20 سے زائد ارکان میرے ساتھ رابطے میں ہیں، خیبر پی کے میں ہر محکمہ میں کرپشن ہو رہی ہے اور جلد مزید حقائق بتاؤں گا، ان کا کہنا تھا پرویز خٹک کے علاوہ کسی کو لیڈر نہیں مانتا جبکہ عمران خان ملکی مفاد کے لیے کام نہیں کر رہے،دوسری جانب محمد فہیم کے پارٹی سے علیحدگی کے اعلان کے بعد اس معاملے پر پی ٹی آئی کے صوبائی ترجمان نے کسی قسم کا مؤقف دینے سے گریز کیا۔

مزیدخبریں