فتنہ خان پاکستان کی سلامتی کیلئے مستقل خطرہ ‘صبح بیان دیکر شام کو  تردید کر دیتے ہیں: رانا ثناء 

Sep 09, 2022

اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی اپنی سیاسی پستی کے عروج پر ہیں۔ عمران خان کی چشتیاں جلسے میں کی گئی تقریر  پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا  عمران نیازی صبح ایک بیان دیتے ہیں اور شام کو اس کی تردید کر دیتے ہیں۔ رات کو گالی دیتے ہیں تو صبح اس پر معافی مانگتے ہیں۔ فتنہ خان پاکستان کی سلامتی کیلئے مستقل خطرہ ہے۔ اس فتنے کو قوم مسترد کر چکی ہے۔ عمران خان پشاور کے بعد چشتیاں میں بھی رسوا ہوئے۔

مزیدخبریں