ایک نتیجہ عدالت کے اندر‘ دوسرا باہر نکلے گا: بابراعوان 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک سے زائد بار کہا کہ ان کا  مقصد کسی کو ٹارگٹ کرنا نہیں تھا۔ ایک نتیجہ عدالت کے اندر اور دوسرا باہر نکلے گا۔ جو فیصلہ باہر آتا ہے‘ وہ ایک اور قسم کا فیصلہ ہوتا ہے۔ ایک فیصلہ عدالت میں آتا ہے جس کی بنیاد قانون و انصاف کے ایشو پر ججز کی سوچ ہوتی ہے۔ پاکستان میں عدلیہ سمیت سارے ادارے دو باتوں کا اظہار کر  رہے ہیں۔ حکومت خود کہتی ہے ابھی عمران خان کے خلاف کیسز آنے ہیں۔ خواجہ آصف نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مزید کیسز آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...