وفاقی  52ایس ایس ٹی خواتین اساتذہ کوگریڈ 17سے18میں ترقی دیدی گئی


اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای)کے تحت قائم سرکاری تعلیمی اداروں کی 52ایس ایس ٹی خواتین اساتذہ کوگریڈ 17سے وائس پرنسپل (گریڈ18)میں ترقی دیدی گئی ہے،ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ،فیڈرل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک امیر نے ترقی پا نے والے اساتذہ کو مبارکبا دی ہے اور کہا ہے کہ ڈی ایف ڈی ای ڈاکٹر اکرام ملک نے جس طرح اساتذہ کی ترقیوں کے مسائل حل کیے ہیں وہ قابل تحسین ہے ،تفصیلات کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای)کے تحت قائم سرکاری تعلیمی اداروں کی 52ایس ایس ٹی خواتین اساتذہ کوگریڈ 17سے وائس پرنسپل (گریڈ18)میں ترقی دے دی گئی ہے، ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے ماڈل سکولوں اور کالجز (سابق ایف جی)میں تعینات گریڈ 17کی 52خواتین سیکنڈری سکول ٹیچرز (ایس ایس ٹی)کو گریڈ 18کے وائس پرنسپلز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہو گا،فیڈرل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک امیر نے ترقی پا نے والے اساتذہ کو مبارکبا دی ہے اور کہا ہے کہ ڈی ایف ڈی ای ڈاکٹر اکرام ملک نے جس طرح اساتذہ کی ترقیوں کے مسائل حل کیے ہیں وہ قابل تحسین ہے،انہوں نے کہا کہ اس نوٹیفیکیشن سے اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اس سے جو نشستیں خالی ہوئی ہیں ان پر ترقیاں ہو ں گی ،انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ71مرد ایس ایس ٹی اساتذہ جو ترقیوں کے منتظر ہیں ان کو بھی جلد پروموٹ کیا جائے گا ،ترقیوں کے مسائل 2011سے لٹکے ہوئے تھے ڈاکٹر اکرام ملک نے انہیں حل کیا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔

ای پیپر دی نیشن