اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ عمران بچا بیانیہ کا مقصد ادروں پر دبا ڈال کر ان کو متنازعہ بنانا اور رعایتیں لینا ہے، اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خاتون جج کو دھمکیاں دیں اور غیر مشروط معافی بھی نہیں مانگی، وہ سرے عام اداروں کے خلاف بیان بازی کر کے خود کو قانون سے بالا سمجھتا ہے، اپنے الفاظ کے ساتھ کھڑے نہیں ہونا تو معافی مانگیںشیری رحمان نے کہا کہ عمران خان فوج اور عدلیہ کے خلاف متنازعہ بیانات دے کر کہتے ہیں حکومت ان کو اداروں سے لڑوا رہی ہے، کیا وہ فوج اور عدلیہ کے خلاف متنازعہ اور عجیب و غریب بیانات حکومت کے کہنے پر دے رہے ہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے کے خلاف پی ٹی آئی کا بیانیہ قابل افسوس ہے، ان کے بیانات تقرری کو متنازعہ بنانے کے مترادف ہیں۔