اسلام آباد(نا مہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے افغانستان کیخلاف سنسنی خیز میچ کے جیتے پر پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کامیابی حاصل کی، تاہم افغانستان کی ٹیم بھی بڑی باصلاحیت اور اس نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا جس کریڈٹ اس کے کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔کھیل کے آخری اوور تک جوش و خروش کا بہترین مظاہرہ دیکھنے کو ملا ہے۔ پاک- افغان کھیل نے چاروں طرف مسکراہٹیں سمیٹی تاہم کچھ گرما گرمی بھی دیکھنے کو ملی۔ کھیل کھلاڑی کی ہمت اور مہارت کا تقاضا کرتا ہے اور مشکل حالات کا پیشہ ورانہ اور خوبصورت انداز میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی پیدا کرتا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان انتہائی خوشگوار اور برادرانہ تعلقات موجود ہیں اور دونوں ممالک نے آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
راجہ پرویز اشرف کی افغانستان کیخلاف سنسنی خیز میچ کے جیتے پر کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
Sep 09, 2022