چین میں پائیدار ترقی کے لئے سیٹلائٹ مشاہدہ اتحاد قائم


بیجنگ (شِنہوا)چین نے پائیدار ترقی کے لئے سیٹلائٹ مشاہدہ اتحاد قائم کیا ہے جس کا مقصد خلا سے زمینی مشاہدے کے فوائد و امکانات سے مکمل استفادہ کرنا ہے۔پائیدارترقی اہداف بارے بِگ ڈیٹا کے بین الاقوامی تحقیقی مرکز کے ڈائریکٹر گو ہواڈونگ کے مطابق خلا سے زمینی مشاہدہ کے ذریعے حاصل کردہ اعداد وشمار کی پائیدار ترقیاتی اہداف کی نگرانی اور تشخیص کے لئے متعلقہ سائنسی تحقیق میں اہمیت حاصل ہے۔یہ اتحاد ایک غیرنفع بخش اور تعلیمی گروپ ہے جو سائنسی تحقیق اور تکنیکی اختراع پر کام کررہا ہے۔ یہ پائیدار ترقی میں اقوام متحدہ کے ایجنڈا 2030 کے نفاذ کے لئے ڈیٹا خدمات اور سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون فراہم کرسکتا ہے۔اس کا آغاز سی بی اے ایس، وزارت حیاتیات وماحولیات کے ماتحت حیاتیات و ماحولیات سیٹلائٹ اطلاقی مرکز اور چائنہ سینٹر فار ریسورسز سیٹلائٹ ڈیٹا اینڈ ایپلی کیشن سمیت متعدد اداروں نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن