سیلاب متاثرین کی زندگیاں معمول پر آنے تک امدادی کارروائیاں جاری رہینگی: فیصل حسین 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر فیصل حسین نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پورے پاکستان میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،متاثرین سیلاب کی زندگیاں معمول پر آنے تک امدادی کارروائیاں جاری رہینگی۔منہاج ویلفیئر فائونڈیشن پہلے دن سے ہی اپنے غمزدہ پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد کیلئے میدان عمل میں موجود ہے ۔ڈیرہ غازی خان،روجھان،فاضل پور، راجن پور،جام پور،کروڑ لعل عیسن،جیکب آباد،شکار پور،ڈیرہ اللہ یارسمیت سندھ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کی مدد کیلئے ہمارے رضا کار موجود ہیں۔
۱

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...