گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر ایم پی اے نے کہا ہے کہ عمران خان نے عدلیہ اور قومی سلامتی کے اداروں کی توہین کو اپنا وطیرہ بنا لیا انکا اصل چہرہ اسی وقت بے نقاب ہوگیا تھا جب جب انہوں نے سول نافرمانی کی تھی، بجلی کے بل جلائے تھے اور اوور سیز پاکستانیوں کو ہنڈی کے ذریعے پیسے بھیجنے کی تلقین کی تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کی بدولت ہی آج ہمارا دفاع نا قابل تسخیر ہے لیکن چیئر مین پی ٹی آئی قومی اداروں کو زبردستی سیاست میں گھسیٹنا چاہتے اور اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں ان کا رویہ آمرانہ اور سراسر غیر جمہوری ہے انھیں قانون کا کو ئی لحاظ ہے نہ ہی وہ اخلاقیات کا کوئی پاس رکھتے ہیں عوام کی اکثریت ان کے انداز گفتگو اور لب و لہجے سے بیزار ہے۔