لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف وومن ونگ سنٹرل پنجاب کی جوائنٹ سیکر ٹری نیئر مرتضی لون اور سابق ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہاکہ پی ڈی ایم کو عمران خان فوبیا ہو گیا ہے، پی ٹی آئی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی، پوری قوم حقیقی آزادی کی تحریک میں حصہ لینے کیلئے عمران خان کی کال کی منتظر ہے، حقیقی آزادی کی تحریک میں رکاوٹ بننے والوں کو عوام عبرت کا نشان بنائیں گے۔وہ گز شتہ روز پی پی 139 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے خواتین کی ٹیم کے ہمراہ پی ٹی آئی امیدوار میاں ابوبکر شرقپوری کی ڈور ٹوڈور کمپین کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہی تھیں ۔
پی ڈی ایم کو عمران فوبیا ہو گیا: نیئر مرتضیٰ لون، سیمی بخاری
Sep 09, 2022