لاہور (لیڈی رپورٹر)لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام سی پی ڈی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا اہتمام پاکستان انجینئرنگ کونسل اور ڈائریکٹوریٹ آف فیکلٹی ڈویلپمنٹْ اینڈ انٹرنیشنل لازیشن کے اشتراک سے کیا گیا۔ انجینئر ڈاکٹر ساجد اقبال نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ورکشاپ کا اہتمام طلبہ کی تربیت اور اْن کی تخلیقی صلاحیتوں کو اْجاگر کرنے کے لیئے کیا گیا۔ ورکشاپ میں ڈین فیکلٹی ڈاکٹر انتصار احمد سمیت ڈاکٹر سعدیہ مْروت، ڈاکٹر طاہرہ انجم اور ڈاکٹر اقصیٰ شبیر نے بھی شرکت کی۔
لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں سی پی ڈی ورکشاپ
Sep 09, 2022