لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں جاپان اور پاکستان کی مشترکہ خدمات سے اردو زبان و ادب کے فروغ کیلئے ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار منعقد کیا گیا۔ ورکشاپ کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف فیکلٹی ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرنیشنل لازیشن کے اشتراک سے کیا گیا۔ سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر مرغوب حسین طاہر اور شعبہ اردو اوساکا یونیورسٹی کے میاموتو تاکاشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار کا اہتمام پاکستان اور جاپان کی مشترکہ خدمات سے طلبہ میں اردو زبان اور ادب کی اہمیت کو اجاگر کرنے لیے کیا گیا۔ تقریب سے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر مرغوب حسین طاہرنے اردو زبان کی اہمیت اور جاپان کا کلچر پر روشنی ڈالی۔