ایل ڈبلیو ایم سی ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے سٹڈی کرے: سیکرٹری بلدیات 

Sep 09, 2022

لاہور(خبرنگار)سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین نے گزشتہ روز لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دورہ کیا اور سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر سے کمپنی کی کارکردگی بارے بریفنگ لی۔دورے کے دوران سیکرٹری بلدیات نے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی اور تمام ڈپارٹمنٹس کے ہیڈز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے سٹڈی کرے اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر خصوصی اقدامات کرے۔قصور میں  نئی لینڈ فل سائٹ کی خریداری کے  عمل کو بھی تیز کیا جائے۔کمپوسٹ پلانٹس پر تیار ہونے والے کمپوسٹ کی فوری رجسٹریشن کرواکے مارکیٹ کیا جائے تا کہ کمپنی کے ریونیو میں اضافہ ہو سکے انہوں نے  کہا کہ صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹیز سے کوآرڈینیشن کی جائے اس سلسلے میں سوسائٹیز کے ویسٹ ڈسپوزل  میکینزم پلانز اکٹھے کیے جائیں۔کمپنی ویسٹ کولیکشن کے ساتھ ساتھ ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹس پر بھی فوکس کرے  بریفننگ کے دوران ڈپٹی سی ای او منیر حسین چوپڑا اور تمام ڈپارٹمنٹس کے ہیڈز نے بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں