ختم نبوت کا دفاع فرض ،دینی قوتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت : عبدالستار سعیدی 

Sep 09, 2022

فیروزوالہ(نامہ نگار ) ممتاز عالم دین  علامہ عبد الستار سعیدی نے کہا کہ ختم نبوت کا دفاع ہرمسلمان پر فرض ہے ،دینی قوتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے ۔اسلام دشمن عناصر دفاعی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں ،بانی تحریک ختم نبوت علامہ الحاج پیر نصیر احمد قادری نے کہا کہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا بنیادی فرض ہے ۔قادیانیوں کو اہم سرکاری عہدوں سے برطرف کیا جائے کسی شخص کو انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی آڑ میں گستاخی رسول کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیے جانا پاکستان نیشنل اسمبلی کا جراتمندانہ فیصلہ ہے ۔مولانا شاہ احمد نورانی، مولانا عبدالستار خان نیازی  دیگر مشائخ اور شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی پوری کابینہ نے قادیانیوں کے دونوں گروہوں کو غیر مسلم قرار دے کر امت مسلمہ کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا ۔ان خیالات کا اظہارکامران پارک شاہدرہ جامع مرکزی مسجد لبیک یارسول اللہ میں سالانہ منعقد ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس کی صدارت بانی تحریک ختم نبوت الحاج پیر نصیر احمد قادری نے کی۔ اس موقع پر کانفرنس سے مفتی پیر عبدالکریم نقشبندی، مفتی علامہ محمد ذہبیح اللہ قادری،  امیر لاہور علامہ جمیل احمد شرقپوری، علامہ محمد عارف ستار القادری رضوی، علامہ مفتی ثمر عباس رضوی،مولانا قاری عدنان رضوی، مولانا سمیع اللہ قادری، مولانا قاری محمد وارث  اور دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں