نماز جنازہ کے دوران مکھیوں کے چھتے  کو کسی نے چھیڑ دیا ، ڈیڑھ سو افراد متاثر

Sep 09, 2022


 چکوال(نامہ نگار)قصبہ کھوکھر زیر میں ایک نماز جنازہ کے دوران درخت پر لگے ہوئے مکھیوں کے چھتے کو کسی نے چھیڑ دیا جس کے نتیجے میں سینکڑوں مکھیوں نے نماز جنازہ کیلئے آنے والے افراد پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ڈیڑھ سو افراد متاثر ہوئے جس پر 40 افراد کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کیاگیا۔ جہاںپر انہیں فوری طو رپر طبی امداد فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

مزیدخبریں