ٹیکسلا منظم گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے غریبوں معززین کی پگریاں اچھالنے لگا  


  ٹیکسلا (نما ئندہ نوا ئے وقت )ہمارے ہا ں آزادی اظہار را ئے پر کسی قسم کی کو ئی پا بندی عائد نہ ہو نے کی سہو لت سے فائدہ اٹھاتے ہو ئے ایک منظم گروہ سو شل میڈیا کے ذریعے غریبو ں اور مظلو مو ں سے ہمد رد ہو نے کا دعویدار بن کر علا قہ کے معزز لو گو ں اور شر فاء کی پگڑیا ں اچھا لنے کے دھندے میں پو ری طر ح سر گرم عمل ہے ، پا کستان میں اظہار رائے کی آ زادی پر کسی قسم کی پا بندی نہ ہو نا ایک خوش آ ئند امر ہے اور پا 
کستان کے خلاف رجعت پسندی کا جھو ٹا پرا پیگنڈا کر نے والو ں کے منہ پر ایک زور دار طما نچہ ہے تاہم اظہار رائے کی آ زادی کی آ ڑ میں مادر پدر آ زادی نا قا بل فہم ہے اور ایسے رسم و رواج کی جو کہ معاشرے کے اندر فتنہ و فساد اور اشتعال انگیزی کو فرو غ دینے کا سبب بنتے ہو ں کسی طر ح بھی کھلی چھٹی نہیں دی جا سکتی، آ ج جسکے پاس یو ٹیو ب والا ٹچ مو بائل موجود ہے وہ جس وقت اور جب چاہے اپنی مر ضی سے کسی بھی شخصیت اور کسی بھی معزز فرد کے خلاف جھو ٹی اور من گھڑت رپور ٹ بریکنگ نیو ز بنا کر بلیک میلنگ پر مبنی اپنی مذموم کا روا ئیو ں کو آ گے بڑھائے جا رہا ہے اور کو ئی ادارہ روک ٹوک کر نے والا موجود نہیں ، جھو ٹ پر مبنی اور بلا تصدیق رپو ر ٹو ں اور خبرو ں کی نشریات کا دھندہ ہر کو ئی غریبو ں کا ہمدرد بن کر اپنے مو بائل کے ذریعے ایک ایسا کھیل کھیل رہا ہے جسکے نتا ئج معاشرے کے اندر ہیجان اور اشتعال انگیزی پھیلا نے کے سواکچھ نہیں جس کو دیکھو وہ بغیر کسی رجسٹریشن اور اجازت نامے کے اپنے مو بائل پر اپنا چینل بنا کے جو اسکے من میں آ ئے نشر کر تا پھرے ، ان دنو ں ٹیکسلا واہ کینٹ کے علا قو ں میں اس نو عیت کا چلن عام ہے اور ستم بالا ئے ستم ٹچ مو بائل والے چینل ساز باز گھرانو ں کے ذاتی معاملا ت کو بھی اپنی کا روائیو ں سے متنا زعہ بنانے میں مصروف عمل ہیں اس غیر سنجیدہ اقدام اور شتر بے مہار مہم کو ، کو ن نکیل ڈالے گا ؟ ٹیکسلا واہ کینٹ کے سنجیدہ اور مذہبی حلقو ں نے علا قہ بھر میں موبائل ٹچ کے ذریعے اس طر ح کی مہم پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے بلیک میلنگ کا دھندہ کر نیو الے عنا صر کی سخت مذمت کی ہے ، ان حلقو ں کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی ادارے ایف آئی اے اور سائبر کرا ئمز ونگ کے ذمہ دار افسران تحقیقا تی عمل کا آ غاز کر کے معاشرے کے اندر نفرتو ں کا بیج بونے اور مختلف طبقات کو اپنی غلط رپو ر ٹنگ کے ذریعے خوفناک فتنہ و فساد کی دلدل میں دھکیلنے والے عنا صر کے خلاف سخت ترین کاروا ئی عمل میں لا ئیں تا کہ معاشرتی بگاڑ میں اضافہ کا سبب بننی والی ان تمام حرکات کا قلعہ قمع کیا جاسکے ، اطلاعا ت کے مطابق بلیک میلنگ کا دھندہ کر نیو الے عنا صر کی کا روا ئیو ں سے معزز گھرانو ں سے متعلق سنجید ہ شخصیات نے قانونی حدود میں رہتے ہو ئے قانونی کاروائی کر نے کا متعلقہ فورم پر اپنا رابطہ مکمل کر لیا ہے کیو نکہ کو ئی بھی خاندانی پس منظر رکھنے والا او ر معا شرے میں ممتاز مقام رکھنے والا کسی شتر بے مہار کو اس طر ح کی گھٹیا کا روائیا ں کر نے اور بے بنیاد جھو ٹی مہم چلا نے کے لیے کھلی چھٹی نہیں دے سکتا تاہم وفاقی وزیر داخلہ و دیگر ذمہ دار ادارو ں کو اپنی ذمہ داریو ں کا احسا س کر تے ہو ئے فتنہ پر داز عنا صر پر کڑی نگاہ رکھنا ہو گی۔  

ای پیپر دی نیشن