گوجرخان(نامہ نگار)گوجرخان شہر میں صفائی کے نظام اور نالوں کی صفائی ستھراہی کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر مہر غلام عباس ہرل نے موقع پر جاکر چیک کیا ان کے ہمراہ انچارج آر ڈبیلو ایم سی ولید عباسی بھی تھے انہوں نے شہر میں نالوں کی صفائی کے حوالہ سے ہدایت کی کہ شہری آبادی میں نالوں کی صفاہی مرحلہ وار جاری رکھی جائے تاکہ نالوں کی مکمل صفاہی برقرا رے اور عوام کو بھی چاہیے کہ عملہ صفا ہی سے تعاون کریں شاپر وغیرہ نالوں میں نہ پھینکیں اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ صفائی کے حوالے سے جو لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہاکہ عملہ صفائی گلی محلوں سے فوری کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو اٹھائیں تاکہ راستوں میں کوڑے کے ڈھیر نظر نہ آئیں۔
شہری آبادی میں نالوں کی صفائی مرحلہ وار جاری رکھی جائے،اے سی گو جر خان
Sep 09, 2022