قتل کیس ‘عدالت نے عامر خان اور آفاق احمد کو بری کردیا


کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں سزاکیخلاف عامرخان اورآفاق احمدکی اپیلیں منظور کرتے ہوئے دونوں کو بری کرنیکاحکم دے دیا ۔ عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے وقت ایم کیوایم پاکستان کے رہنماعامرخان اور ایم کیوایم حقیقی کے چیئرمین آفاق احمدعدالت میں موجودتھے۔ دونوں رہنماؤں پرایم کیوایم کے کارکن فاروق کے قتل کا مقدمہ1992میں درج کیاگیا تھا۔ عامرخان اور آفاق احمد کو سال 2010 میں عدالت نے 10،10سال قید کی سزاسنائی تھی۔

ای پیپر دی نیشن