او جی ڈی سی ایل میں " ہمارا  ایمان، کرپشن فری پاکستان" کے عنوان سے سیمینار 

Sep 09, 2022

اسلام آباد(نامہ نگار )آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) قومی احتساب بیور (نیب)کے ساتھ کئی سالوں سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے آگاہی مہم اور احتیاطی کوششوں پر کام کر رہی ہے اور اس کئی سیمینار کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ اس سلسلے میں ایک بار پھر قومی احتساب بیور کے تعاون سے او جی ڈی سی ایل نے   " ہمارا  ایمان، کرپشن فری پاکستان" کے عنوان سے او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ مذکورہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی خالد سراج سبحانی نے کہا کہ جس طرح بدعنوانی کئی شکلیں اختیار کر لیتی ہے،بالکل اسی طرح انسدادبدعنوانی کی کا طریقہ کار اور حکمت عملی بھی متختلف ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے احتیاط اور رد عمل کے درمیان ایک عمومی فرق پیدا ہو جاتا ہے۔ انہوں نے بیورو کے اقدامات کو بے حد سراہا اور تقریب کے مہمان خصوصی ظاہر شاہ، ڈپٹی چیئرمین نیب اور دیگر حکام کو خوش آمدیدکہا۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں ادارے کے دائرہ کار، مقاصد اور تحقیقات کے بہترین طریقوں پر روشنی ڈالی۔

مزیدخبریں