لیڈزیونیورسٹی میں یوم دفاع تقریب،اہم  شخصیات سمیت طلبا کی شرکت

لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور لیڈز یونیورسٹی میں یوم دفاع کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔یوم دفاع کی تقریب میں معروف کالم نگار الطاف حسن قریشی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ندیم بھٹی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر حمزہ ظہور وٹو نے خصوصی شرکت کی۔ لاہور لیڈز یونیورسٹی کے ڈینز، صدور شعبہ جات ،فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔لاہور6 ستمبر یوم دفاع کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ طلباء نے حضور اکرم کی شان میں نعت رسولؐ مقبول کا نذرانہ بھی پیش کیا اور ملی نغموں کے ساتھ ساتھ تقریری مقابلوں سے بھی شرکاء کا لہو گرمایا گیا۔ یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسن قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں چھ ستمبر کو بہت اہمیت حاصل ہے۔آج کے دن ہماری افواج پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کیے تھے۔  ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ندیم بھٹی نے طلباء سے کہا کہ نوجوان نسل کو پاکستان کے تاریخی دن یوم دفاع کے حوالے سے آگاہی ضروری ہے۔ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہماری افواج پاکستان دنیا کی دس طاقتور ترین افواج کی فہرست میں شمار ہوتی ہے۔ اور ہم دشمن ملک بھارت کی کسی بھی جارحیت کا سیکنڈز میں بھرپور طاقت سے جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر حمزہ ظہور وٹو نے طلباء کو ملک کی خدمت کرنے اور پاکستان کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔تقریب کے اختتام تمام شرکاء نے جوش و جذبے کیساتھ قومی ترانہ بھی پڑھا اور ملک و قوم کی حفاظت کیلئے دعائیں کیں۔

ای پیپر دی نیشن