لاہور(کامرس رپورٹر ) صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے اپنے گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) عوام، تاجر برادری اور معیشت کے مفادات کا خیال نہیں رکھ پا رہی ہے۔ منظور شدہ پاور سپلائی کے 50فیصد پر مبنی فکسڈ چارجز کا موجودہ عمل تمام منطق اور منصفانہ عمل کی صریحاً نفی کرتا ہے اور اصل میں استعمال کردہ زیادہ سے زیادہ ڈیمانڈ (MDX) کی بنیاد پر فکسڈ چارجز کے ماضی کے طریقہ کار اورحقیقتاً استعمال شدہ یونٹس کے مطا بق بلنگ کو فوری طور پر بحال کیا جانا چاہیے۔