سکھر( نامہ نگار)دریائے سندھ کے بیراجوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ برقرار ،گڈو سکھر بیراج کے مقاما ت پر پانی کی سطح بلند، تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ہونی والی طوفانی بارشوں کے باعث دریائے سندھ کے بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی شدت میں اضافہ برقرار ہے اور دریائے سندھ میں گڈو سکھر بیراج کے مقاما ت پر پانی کی سطح بلند دیکھائی دے رہی ہے، دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کی صورتحال پر محکمہ آبپاشی کے زرائع کے مطابق اس وقت دریائے سندھ دریائے سندھ پر بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی شدت کم ہے اور سیلابی صورتحال کے خطرات ٹل چکے ہیں ۔واضح رہے کہ اس وقت سندھ کے مختلف اضلاع کے دیہی و شہری علاقوں سیلابی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے سندھ کے سیکڑوں کچے کے دیہیات زیر آب آچکے ہیں اور متاثرہ علاقوں کے مکین نقل مکانی کرگئے ہیں۔