سکھر :سنگدل بیٹے نے ماں کو گولیاں مارکر قتل کر دیا ، ملزم فرار

سکھر(نامہ نگار )سنگدل بیٹے نے ماں کو گولیاں مارکر قتل کر دیا ، ملزم فرار ، نعش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل ، ورثاء کی جانب سے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے تھانہ نیو پنڈ کی حدود بھوسہ لائن کے قریب سولنگی برادری سے تعلق رکھنے والے 15سالہ سنگدل بیٹے شاہنواز سولنگی ولد شاہ محمد سولنگی نے گھریلو تنازعے پر اپنی والدہ مسمات فریدہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا اطلاع پر تھانہ نیو پنڈ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرنعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال روانہ کیا دوسری جانب مقتولہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ میری بیوی جگر کے مرض میں مبتلا تھی جسکی وجہ سے تنگ آ کر خودکشی کی ہے جبکہ اہل محلہ نے بتایا کہ مقتولہ کے بیٹے نے اپنی والدہ کو قتل کیا ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...