لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ شہر کے تھانہ سول لائین کی حدود اولڈ بس اسٹینڈ کے علاقے سے 50 سالہ ضعیف شخص کی نعش دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے پہنچ کر نعش چانڈکا اسپتال منتقل کردی تاہم شناخت نہ ہونے پر نعش ایدھی رضاکاروں کے حوالے کردی گئی جن کی جانب سے نعش کو غسل اور کفن دے کر دفنادیا گیا ہے۔