لاہور(اسپورٹس رپورٹر)میزبان اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا 17 اکتوبر کو برسبین میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل اپنے واحد وارم اپ میچ میں بھارت کا مقابلہ کریگا۔ بھارت دوسرا وارم اپ دو دن بعد اسی مقام پر نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گا۔ آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، نمیبیا، یو اے ای اور نیدرلینڈز کیلئے وارم اپ میچز رکھے گئے ہیں ۔ زمبابوے بھی 2004 کے بعد پہلی بار ان ایکشن ہوگا۔ویسٹ انڈیز اور متحدہ عرب امارات ‘ سکاٹ لینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز ‘سری لنکا بمقابلہ زمبابوے 10اکتوبر کو مد مقابل ہونگے۔11 اکتوبر کو نمیبیا بمقابلہ آئرلینڈ ‘12 اکتوبر کو ویسٹ انڈیز بمقابلہ نیدرلینڈز‘13 اکتوبر کو زمبابوے بمقابلہ نمیبیا،سری لنکا بمقابلہ آئرلینڈ ، سکاٹ لینڈ بمقابلہ امارات‘17 اکتوبرکو آسٹریلیا بمقابلہ بھارت، انگلینڈ بمقابلہ پاکستان، نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ، افغانستان بمقابلہ بان ‘19 اکتوبر کو افغانستان بمقابلہ پاکستان، نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت، بان بمقابلہ جنوبی افریقہ مد مقابل ہونگے۔
آئی سی سی نے اعلان کیا کہ پہلے راؤنڈ میں شامل ٹیمیں ویسٹ انڈیز، سری لنکا، آئرلینڈ، نمیبیا، نیدرلینڈز، سکاٹ لینڈ، یو اے ای اور زمبابوے وارم اپ میچز 10 سے 13 اکتوبر کے درمیان ایم سی جی اور جنکشن اوول میں کھیلیں گی۔ برسبین میں سپر 12 مرحلے کا آغاز کرنے والی ٹیمیں 17 اور 19 اکتوبر کو گابا اور ایلن بارڈر فیلڈ میں وارم اپ کھیلیں گی۔آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، پاکستان، بنگلہ دیش، اور افغانستان نے اس وقت اپنی T20I درجہ بندی کی بنیاد پر نومبر 2021 میں سپر 12 مرحلے کیلئے براہ راست اہلیت حاصل کی تھی۔ یہ وارم اپ فکسچر "آفیشل T20 انٹرنیشنل سٹیٹس نہیں لے گا۔ ورلڈ کپ کا پہلا رائونڈ16 اکتوبر سے شروع ہوگا، ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر 12 کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ہر ٹیم ایک ہی گروپ سے ایک دوسرے کے خلاف کھیلے گی۔ ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی، جو 9 اور 10 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ اور ایڈیلیڈ اوول میں ہوں گے۔ فائنل 13 نومبر کو میلبورن کرکٹ گرائونڈمیں ہوگا۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ : وارم اپ میچز کے شیڈول کا اعلان
Sep 09, 2022